باکسر کی ہلاکت، باکسر عامر اور وسیم کا غم و غصے کا اظہار

0
1212

باکسنگ میچ کے دوران ایک باکسر کی ہلاکت کے واقعے پر پاکستان کے چیمپئن باکسر محمد وسیم اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے غم و غصے کا اظہار کیا۔

باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ یونہی ہر کوئی باکسنگ ایونٹ نہیں کرا سکتا۔

باکسر عامر خان نے میڈیکل ٹیم کی موجودگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باؤٹس ایک ہی ویٹ کیٹیگری کے پلیئرز کے درمیان ہونے چاہئیں۔

علاوہ ازیں پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے مقابلے کو غیر قانونی قرار دے دیا اور کہا کہ کسی بھی ایونٹ کےانعقاد کے لیے قوائد و ضوابط فالو کرنا ہوتے ہیں، دو رکنی کمیٹی بنا کر معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔