بابر کو آؤٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر عامر کے چرچے

0
444
Pakistan Super League

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 17ویں میچ میں کراچی کنگز  کے فاسٹ بولر محمد عامر کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو آؤٹ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر محمد عامر کے چرچے ہونے لگے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم  میں کھیلے جارہے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو محمد عامر کی تباہ کن بولنگ کی بدولت اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

محمد عامر نے جب اپنا پہلا اوور شروع کیا تو پہلی ہی گیند پر محمد حارث اس کے بعد بابر اعظم کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ پشاور زلمی کی تیسری وکٹ بھی محمد عامر ہی کے حصے میں آئی، انہوں نے صائم ایوب کو طیب طاہر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

کراچی کنگز کے محمد عامر کی زبردست بولنگ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تعریفوں کے چرچے ہونے لگے اور ہر کوئی ان کی کارکردگی کو سراہتا نظر آرہا ہے۔

ایک صارف نے سوشل میڈیا پر محمد عامر اور بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حساب برابر۔

ٹوئٹر پر ایک خاتون صارف نے محمد عامر کی بہترین بولنگ کروانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عامر آن فائر‘۔

ایک اور صارف نے عامر کے ہاتھوں بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شہزادہ گیا۔‘

ٹوئٹر پر ایک صارف نے حارث، بابر اعظم اور صائم ایوب کی پویلین کی جانب جاتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایشیا کپ والا اسپیل یاد آگیا۔‘

ایک اور صارف نے عامر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی پوچھے تو کہنا عامر آیا تھا۔‘