بابر اعظم ، کوہلی سے پھر آگے نکل گئے

0
817

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کر کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے جانے والے T20 میچز میں سب سے زیادہ ایک ہزار چار رنز بنائے۔

انہوں نے یہ رنز 26 اننگز میں اسکور کیے، ان کے ایک ہزار چار رنز میں 22 ففٹیاں بھی شامل ہیں۔

بابر اعظم نے اس عرصے میں کھیلی جانے والی 26 اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 122 رنز کیا۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رہے، انہوں نے 24 اننگز میں 992 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کے پال اسٹرنگ فہرست میں تیسرا نمبر لینے میں کامیاب رہے، انہوں نے 26 اننگز میں 943  رنز اسکور کیے۔