ایک ٹورنامنٹ سے کسی کو جج نہیں کرنا چاہیے، نسیم شاہ

0
471
Naseem Abbas Shah is a Pakistani international cricketer. He is a fast bowler and is in playing-eleven in T20 Format. In October 2019, at the age of 16, he was called up to the Pakistan cricket team for their Test series against Australia.

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ایک ٹورنامنٹ سے کسی ٹیم کو جج نہیں کرنا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں نسیم شاہ نے کہا کہ ہماری ٹیم اچھا نہیں کھیلی، امید ہے ہم کم بیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکے فریش ہیں، اچھا کھیل کر کم بیک کریں گے، ہماری بولنگ زبردست ہے ہم اچھی گیند بازی کریں گے۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ ایک ٹورنامنٹ سے کسی کو جج نہیں کرنا چاہیے، کبھی لک ساتھ نہیں ہوتی، یہ کرکٹ ہے چلتا رہتا ہے، میرا ہدف ہوتا ہے کہ اپنی بیسٹ بولنگ کرکے ٹیم کو جتواوں۔