ایلیمنیٹر 2، قلندرز کا سامنا آج زلمی سے ہوگا

0
487
Pakistan Super League

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے آج کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر ٹو میں لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔

لاہور قلندرز کے لیے اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے مزید ایک میچ ہارنے کی صورت میں اس کا پی ایس ایل 8 کا سفر ختم ہوجائے گا۔

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 7 میچ جیتنے والی دفاعی چیمپئن قلندرز کی ٹیم لگاتار 2 میچ ہار چکی ہے اور ان دو شکستوں میں ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائر کی 84 رنز کی شکست بھی شامل ہے۔

قلندرز کی ٹیم کا بیٹنگ میں انحصار فخر زمان پر ہے جو گیارہ میچوں میں 384 رنز بناچکے ہیں۔

اس کے بعد پی ایس ایل کے ٹاپ17 بیٹرز میں قلندرز کا کوئی بیٹر شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے گزشتہ شب ایلیمنیٹر ون کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے کر ایلیمنیٹر ٹو میں جگہ بنالی ہے۔

زلمی کے فاسٹ بولر عامر جمال اور سلمان ارشاد نے اسلام آباد کے خلاف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔