ایشیاء کپ نہ ہونے پر پی سی بی کا پلان بی پر غور

0
354
The Asian Cricket Council Asia Cup is a men's One Day International, Limited-overs and Twenty20 International cricket tournament. It was established in 1983 when the Asian Cricket Council was founded as a measure to promote goodwill between Asian countries. It was originally scheduled to be held every two years.

ایشیاء کپ نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پلان بی پر غور کرنا شروع کر دیا۔

ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کو مصروف کس طرح رکھا جائے پی سی بی نے سوچ و بچار شروع کر دی۔

پی سی بی مختلف ٹیموں کی مصروفیت کو مد نظر رکھ کر پلان ترتیب دے رہا ہے۔

کرکٹ بورڈ کا تین ملکی سیریز ہوم گراؤنڈ پر کرانے کا ارادہ ہے جس کے لیے مختلف بورڈ سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔

کچھ ٹیمیں بھارتی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پاکستان میں کھیلنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

ایشیاء کپ ستمبر میں شیڈول ہے، پاکستان ایونٹ کا میزبان ہے اور وہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کا خواہشمند ہے۔

بھارتی ٹیم کی عدم دستیابی پر پی سی بی ہائبرڈ ماڈل بھی پیش کر چکا ہے۔