آل راؤنڈر شاداب خان کا نکاح، چاہنے والوں سے پرائیوسی کا خیال رکھنے کی درخواست

0
405
Shadab Khan Pakistan T20

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کا نکاح ہوگیا، یہ بات کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں بتائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمدلللّٰہ، آج میرا نکاح تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا بڑا دن ہے اور ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ براہ کرم میری، میری اہلیہ کی اور ہماری فیملیز کی ترجیحات کا احترام کریں۔

ساتھ ہی شاداب خان نے ایک تصویر میں نکاح کی تقریب کا کچھ احوال دلچسپ انداز میں بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے استاد ثقلین بھائی کی فیملی کا حصہ بن گیا ہوں، جب میں نے کرکٹ کا آغاز کیا میں اپنی فیملی لائف کو الگ رکھنا چاہتا تھا۔

اسٹار پلیئر کا کہنا تھا کہ میری فیملی نے بھی عوامی توجہ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ نے بھی بالکل یہی چاہا ہے، میری اہلیہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی پرائیویٹ رہے۔

شاداب خان نے درخواست کی کہ ان کی اور ان کی فیملی کی ترجیحات کا خیال رکھا جائے۔

خوش مزاج کرکٹر نے مزید کہا کہ اگر آپ سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا۔