آفیشل گانا آئندہ ہفتے ریلیز کیلئے تیار PSL 6

0
1092

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل گانا آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا، امکان یہی ہے کہ کوویڈ پروٹوکولز کے مطابق آفیشل گانے کی باضابطہ تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

گزشتہ برس پی سی بی نے ’تیار ہیں‘ گانے کی ریلیز کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا لیکن اس بار پی سی بی نے پی ایس ایل آفیشل گانا مختلف ذرائع سے ریلیز کرنے کا پلان تیار کیا ہے ۔

پی ایس ایل کے گانے کے لیے نصیبو لعل ، آئمہ بیگ اور اسٹنرز بوائز نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

پی سی بی حکام کو یکم فروری کو پی ایس ایل کے میچز کے لیے کراؤڈ کی اجازت ملنے کا امکان ہے، اس کے بعد ہی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تشہیری مہم اور ٹکٹوں کی فروخت کا کام شروع کیا جائے گا ۔

تشہیری مہم کے پلان کا انحصار کراؤڈ کی اجازت ملنے یا نہ ملنے پر ہے، پاکستان سپر لیگ 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی۔

افتتاحی تقریب بھی کوویڈ پروٹوکولز کے ساتھ منعقد کی جائے گی، پی ایس ایل 6 کے  کراچی میں 20 میچز 7 مارچ تک کھیلے جائیں گے جبکہ  فائنل سمیت لاہور میں 14 میچز 10 مارچ سے کھیلے جائیں گے۔