آسٹریلوی کپتان بھارت سے اچانک گھر کیوں چلے گئے؟

0
307
Pat Cummins flies home from India after second Test due to personal issue

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ذاتی وجوہات کے باعث بھارت سے اچانک آسٹریلیا چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کی فیملی میں کوئی بیمار ہو گیا ہے جس وجہ سے وہ گھر گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کپتان تیسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل واپس بھارت آ جائیں گے۔

آسٹریلوی ٹیم کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ پیٹ کمنز تیسرے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے رواں ہفتے آ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت نے ابتدائی دونوں میچز میں مہمان ٹیم کو شکست دی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے شروع ہو گا۔