آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

0
930

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بلے بازوں میں بابر اعظم نویں نمبر پر چلے گئے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی بیسٹمینوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے ، لے بوشین تیسرے اور انگلینڈ کے جوروٹ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے ویراٹ کوہلی کا فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔