انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کا وائٹ واش، شائقین برداشت نہ کرسکے

0
1118

پاکستانی کرکٹ شائقین تیسرے ایک روزہ میچ کی بھی ہار برداشت نہ کرسکے، گو مصباح الحق گو، گو وقار یونس گو کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا جس کے نتیجے میں میچ کے اختتام پر غصے میں بھرے شائقین کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی  انتظامیہ کے خلاف احتجاج  کیا گیا۔

کرکٹ شائقین کی جانب سے مصباح الحق اور وقار یونس کے خلاف احتجاج کے دوران نعرے لگائے گئے اور دونوں کو حکومت سے برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

کرکٹ کے ناراض شائقین کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ کی ساکھ بچانے کے لیے پی سی بی کی پوری انتظامیہ کو فارغ کریں۔