امام الحق نے کوئنز ٹاؤن میں ٹیم کو جوائن کرلیا

0
1166

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کوئنز ٹاؤن میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا ، وہ کرائسٹ چرچ میں آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو کوئنز ٹاؤن پہنچے ہیں۔

اوپننگ بیٹسمین نے ٹیم جوائن کرتے ہی ساتھی کھلاڑیوں کیساتھ ٹریننگ کا آغاز کردیا، وہ نیوزی لینڈ اے کیخلاف چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب کوئنز ٹاؤن میں جاری بارش کا سلسلہ رک گیا ہے جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ گراؤنڈ میں پہنچ گیا ہے، اسکواڈ آج بھی سیناریو بیس میچ کھیلے گا ۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو سیناریو بیس میچ میں مختلف اہداف دئیے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ کوئنز ٹاؤن میں بارش کے باعث پاکستان شاہینز کا نیٹ سیشن متاثر ہوا تھا۔