اُردو امام الحق اور سرفراز کیا اچھی خبر بتانے والے ہیں؟ By The Pak Sports - March 29, 2021 0 789 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد مداحوں کے لئے کوئی اچھی خبر سامنے لانے والے ہیں۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر امام الحق نے سرفراز احمد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری یہ تصویر ایک اچھی خبر کا جشن منانے کے لئے ہے۔ امام الحق نے اپنی پوسٹ میں اچھی خبر تو نہیں بتائی بلکہ انہوں نے لوگوں سے سوال پوچھ لیا کہ ’آپ کو کیا لگتا ہے؟‘ امام الحق کی جانب سے اچھی خبر نہ بتانے اور اس سے متعلق سوال پوچھنے پر انکے اکاؤنٹ پر مداحوں نے کرکٹر سے پوچھنا شروع کردیا کہ آپ ہی بتا دیں۔ امام الحق نے اپنی پوسٹ میں سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سرفراز بہت فٹ اور جوان لگ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت دورہ جنوبی افریقا کے لئے سنچورین میں موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اگلے ماہ 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔