اسٹے سیف، اسٹے ہوم، محمد وسیم

0
1116

باکسر محمد وسیم  کا عیدالفطر کے موقع پر کہنا ہے کہ ہر کسی کو مشورہ دوں گا کہ’اسٹے سیف، اسٹے ہوم۔

باکسر محمد وسیم  نے عید الفطر کے موقع پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو میری جانب سے عید مبارک ہو، انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کہا کہ مشورہ دوں گا کہ ’اسٹے سیف۔ اسٹے ہوم۔‘

باکسر محمد وسیم کی جانب سے اپنے پیغام میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب قومی ویمن فٹبالر فاطمہ انصاری کی جانب سے عید پر ایس او پی فالو کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

فٹبالر فاطمہ انصاری نے کہا ہے کہ تمام دوست اور عزیزوں کو پیغام ہے کہ عید پر ایس او پی فالو کریں، ایس او پی پر عمل کر کے ہم کوروناوائرس  سے جنگ جیت سکتے ہیں۔