اُردو یورپین فٹبال کی متوازی فٹبال لیگ سے مزید 4 کلبز علیحدہ By The Pak Sports - April 21, 2021 0 1027 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp یورپین فٹبال کی متوازی فٹبال لیگ چلنے سے پہلے ہی اجڑ گئی ، مزید 4 کلبز نے لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ مانچسٹر سٹی اور چیلسی کے بعد مزید کلبز کا یورپین سپر لیگ چھوڑنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ ،لیور پول، آرسنل اورٹوٹینہم کے کلب بھی لیگ سے الگ ہو گئے جس کے بعد12 میں سے 6 کلبز لیگ کے آغاز سے قبل ہی دستبردار ہو گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ فیفا اور یوئیفا نے متوازی لیگ میں شریک پلیئرز اور کلبز کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔