کورونا کے باوجود سارو گنگولی کا آئی پی ایل کا دفاع

0
737

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ سارو گنگولی نے بھارت میں کورونا کیسز کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود آئی پی ایل کروانے کو درست فیصلہ قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بی سی سی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل اس لیے ملتوی کیا کیونکہ کورونا وائرس کیسز اب حد سے زیادہ بڑھ رہے تھے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آئی پی ایل کروانا ایک غلطی ہے جس پر انھوں نے جواب دیا کہ جب ہم نے اس ایونٹ کو کروانے کا فیصلہ کیا تھا کہ تب کیسز اتنے زیادہ نہیں تھے، ہم نے تو اس سے قبل انگلینڈ کا بھی کامیاب دورہ کروایا تھا۔

خیال رہے کہ دنیا کی سب سے مہنگی کرکٹ لیگ ایسے موقع پر ملتوی کرنا پڑی جب بھارت میں کیسز یومیہ 4 لاکھ جبکہ اموات 4 ہزار تک پہنچ گئیں۔

ٹورنامٹ میں شامل کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبران سمیت 10 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

بائیو سیکیور ببل کس طرح ٹوٹا، اس حوالے سے سوال کے جواب میں سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ یہ کہنا کافی مشکل ہے کہ بائیو سیکیور ببل میں کورونا وائرس کیسے داخل ہوگیا۔

انھوں نے کہا کہ پیشہ ور لوگ بائیو ببل کو دیکھ رہے تھے، تاہم دنیا میں کوئی بھی کھیل وبا سے محفوظ نہیں ہے۔

اپنی بات کو درست ثابت کرنے کے لیے انھوں مثال کے لیے انگلینڈ میں جاری انگلش پریمیئر لیگ کی مثال دی۔