اُردو کراچی کنگز اس سیزن میں بدقسمت رہی، محمد اخلاق By The Pak Sports - March 13, 2023 0 460 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp کراچی کنگز کی جانب سے ڈیبیو میچ کھیلنے والے محمد اخلاق کا کہنا ہے کہ ٹیم اس سیزن میں بدقسمت رہی، ہم قریب جاکر میچز ہارتے رہے۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اخلاق نے کہا کہ کراچی کی جانب سے ڈیبیو میچ پر اچھی پرفارمنس پر خوش ہوں۔ محمد اخلاق کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز نے سیزن کا اختتام اچھا کیا ہے، آئندہ سیزن میں اچھا کرنےکی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کی جانب سے کھیل کر اچھا لگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ڈیتھ اوورز میں اس سیزن میں اچھی بولنگ نہیں کر پائے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں لیگ مرحلے کے آخری میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی۔ رواں سیزن میں لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز کو نہ ہرا سکی اور اسے دوسرے گروپ میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔