پی ایس ایل سیون کے میچز پاکستان میں ہی کرائیں گے، وسیم خان

0
653

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آئندہ برس ہونے والے سیزن سیون کے میچز پاکستان میں ہی کروائے جائیں گے۔

انہوں نے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش یہی تھی کہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہوں لیکن کورونا کی وجہ سے ہمیں پی ایس ایل ابوظہبی لےجانا پڑا۔

وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل سیون کےمیچز پاکستان میں ہی کرائیں گے، دو ٹیموں کے فرنچائز مالکان ابوظہبی میں ہیں، امید ہے کہ باقی بھی پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔