پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار ہے: وسیم خان

0
1180

چیف ایگزیکٹیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے درمیان سیاسی مسائل ہیں، بی سی سی آئی پاکستان سے کھیلنے کیلئے اپنی حکومت سےاجازت لیتا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ ایسی صورت حال میں بھارت سے سیریز مشکل ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ کمیٹی اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان آئندہ ہفتےتک کردیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 2021 ، پھر انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی، دسمبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔