پاکستان کا زمبابوے کیخلاف زیادہ تجربے نہ کرنے کا فیصلہ

0
578

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے زمبابوے کےخلاف پہلےٹیسٹ میں زیادہ تجربے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنوبی افریقہ سے ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف یاسر شاہ فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں ان کی جگہ زاہد محمود کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

قومی ٹیم کی پلئینگ الیون میں بابر اعظم، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، محمد رضوان ، فواد عالم، فہیم اشرف، حسن علی، زاہد محمود ، نعمان علی اور شاہین آفریدی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا۔