پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع

0
925

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا۔جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے12 بجے شروع ہوگا۔جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔

جنوبی افریقہ سے ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ یاسر شاہ فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ میں نہیں۔جس کی وجہ سے زاہد محمود کو موقع ملے گا جبکہ نعمان علی اور شاہین آفریدی کے بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔