اُردو وقار یونس کا اظہر علی کی سالگرہ پر پیغام By The Pak Sports - February 19, 2021 0 1132 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے سابق کپتان اظہر علی کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔ وقار یونس نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اظہر علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بولنگ کوچ نے لکھا کہ ’اجّو آپ اپنی مثال آپ ہیں، مستقبل میں ڈھیروں کامیابیاں آپ کا نصیب ہوں۔‘ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ آپ ایسے مزید ہزاروں دن دیکھیں۔‘ جواب میں اظہر علی نے بھی وقار یونس کی جانب سے شیئر کیے گئے مختصر مگر پیار بھرے پیغام پر شکریہ ادا کیا۔