نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن نے نئی تاریخ رقم کردی

0
1097

نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

صوفی ڈیوائن نے ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، صوفی ڈیوائن نے نیوزی لینڈ کے سپر سمیش مقابلے میں 36 گیندوں پر سنچری بنائی۔

‏نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان کی 108 رنز کی اننگز میں 9 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے جبکہ صوفی ڈیوائن نے 38 گیندوں پر 108 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن نے 129 رنز کا ٹارگٹ 8.4 اوورز میں 15.59 کے اسٹرائیک سے حاصل کیا، ویلنگٹن کی ٹیم نے اوٹاگو کو ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں10 وکٹوں سے شکست دی۔

‏ واضح رہے کہ صوفِی ڈیوائن نے 11 برس بعد ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈراڈوٹن کا 38 گیندوں کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا ہے۔