نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیمپ کا کل سے آغاز

0
917

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیمپ کل سے شروع ہوگا،4 ہفتے کے کیمپ میں 24 کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ ‏ کیمپ میں پی ایس ایل نہ کھیلنے اور ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو بلایا گیا ہے، کیمپ میں کھلاڑیوں کی تیکنیکی خامیوں اور فزیکل فٹنس کی بہتری پر کام کیا جائے گا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ ‏ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس بھی کیمپ میں دستیاب ہوں گے۔

کیمپ میں شامل کیے گئے کھلاڑیوں میں اظہر علی، عبداللہ شفیق، احمد بشیر ،اسد شفیق ، عابد علی، بسم اللہ خان ، فواد عالم ، حماد اعظم ، حارث سہیل ،حسن خان ، عمران بٹ ، عرفان اللہ ، کامران غلام ، خرم شہزاد ، محمد عباس ، کے علاوہ نعمان علی ، ریحان آفریدی ، ساجد خان ، سلمان ارشاد ،سعود شکیل ، تابش خان ، تاج ولی ، عمر خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔