نواز تو میرا میچ ونر ہے، تجھ پر بھروسہ رہے گا، بابر اعظم

0
496

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آل راؤنڈر محمد نواز کی خصوصی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نواز، تو میرا میچ ونر ہے، مجھے تجھ پر بھروسہ رہے گا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے محمد نواز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ’پریشر والا اوور تھا، کلوز لایا، ویلڈن۔‘

بابر اعظم نے کہا کہ اس شکست کو یہاں چھوڑ کر آگے جانا ہے، اچھا کھیلنا ہے، اچھا میچ ہوا، ہم نے اچھی کوشش کی، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے جو ہم نے کی، کچھ غلطیاں ہوئیں اس سے سیکھیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ’گرنا نہیں ہے، ابھی بڑے میچز باقی ہیں، یہ نہیں کہنا کہ کسی ایک کی وجہ سے ہارے، یہ ہم سب ہارے ہیں، ہم بطور ٹیم جیتتے ہیں، ہارتے بھی بطور ٹیم ہیں۔‘