نمبر ون بالر نے بابر اعظم کو مشکل ترین بیٹسمین قرار دیدیا

0
698

آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مشکل ترین بیٹسمین ہیں جن کو میں نے بالنگ کرائی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بالر پیٹ کمنز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ٹیم میں ایک دو کھلاڑی ہوتے ہیں جن کو بالنگ کرانا مشکل ترین ہوتا ہے اور بابر اعظم ان میں سے ایک ہے۔

پیٹ کمنز نے مزید کہا کہ ایسے کھلاڑی دنیا میں بہترین کھلاڑی ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کوئی کمزوری نہیں ہوتی۔ ہر ٹیم میں ایک دو ایسے بیٹسمین ہوتے ہیں جن کو گیند کرانا مشکل کام ہوتا ہے لیکن آپ کو ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ملنے والی کامیابی فائدہ مند ہوتی ہے۔

انہوں نے بھارت،انگلینڈ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو بھی مشکل قرار دیا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کی بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستانی کپتان بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔