اُردو میچ کے بعد پاکستان اور بھارتی ٹیم کی کھلاڑی گھل مل گئیں By The Pak Sports - February 13, 2023 0 432 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کی کھلاڑیوں نے کیپ ٹاؤن میں میچ کے بعد ملاقات کی، دونوں ٹیموں کی پلئیرز خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔ دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میچ میں ایک دوسرے کے کھیل کو سراہا۔ پاکستان ٹیم کی نائب کپتان ندا ڈار نے اپنی شرٹ بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو دی۔ بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے بھی اپنی شرٹ ندا ڈار کو پیش کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ آئرلینڈ کے خلاف 15 فروری کو نیولینڈز میں کھیلے گی۔