اُردو لاہور قلندرز کیلئے بُری خبر کے فوری بعد اچھی خبر آ گئی By The Pak Sports - February 21, 2023 0 528 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مداحوں کے لیے بری خبر کے کچھ ہی دیر بعد اچھی خبر آ گئی۔ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان پاکستان پہنچ گئے اور انہوں نے کراچی میں لاہور قلندرز کا اسکواڈ بھی جوائن کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق راشد خان گزشتہ رات دبئی سے کراچی پہنچے اور وہ آج کوئٹہ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ راشد خان کی پاکستان آمد کے حوالے سے لاہور قلندرز نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔ اس سے قبل لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاسن انجری کا شکار ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ انگلش آل راؤنڈر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ آج وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔