لاہور قلندرز نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ بنادیا

0
509
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ بنادیا

اہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سب سے بڑی فتح کا نیا ریکارڈ بنادیا۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دی۔

اس سے قبل رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ ملتان سلطانز کے پاس تھا، جس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے زیر کیا تھا۔

علاوہ ازیں لاہور قلندرز کی ٹیم ایک سیزن میں دو بار 100 یا اس سے زائد رنز کے فرق سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔