قلندرز اور سلطانز کے درمیان کوالیفائر میچ آج ہوگا

0
501
Pakistan Super League

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی دو ٹاپ ٹیموں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کوالیفائر میچ آج کھیلا جائے گا۔

کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں جائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلمینیٹر کے ونر سے مقابلہ کرے گی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کوالیفائر میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا گذشتہ سال کی فائنلسٹ محمد رضوان کی ملتان سلطانز سے گھمسان کا رن پڑیگا۔

شام 7 بجے شروع ہونے والے میچ کیلئے تماشائیوں کا جوش وخروش عروج پر ہے، تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، ملتان لگاتار تیسرا فائنل کھیلنے کیلئے پرامید ہے۔