فخر نے مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کیخلاف عمدہ بیٹنگ کی، وسیم اکرم

0
893

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ فخر زمان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی اور جنوبی افریقہ کی مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ فخر زمان کے رن آؤٹ کے بارے میں بہت باتیں ہو رہی ہیں، لیکن گریٹ جاوید میانداد نے اس رن آؤٹ پر بہت زبردست جواب دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جاوید میانداد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحیثیت بیٹسمین میری پہلی ذمہ داری ہے پہلے کریز پر پہنچوں بعد میں ادھر ادھر دیکھوں، جبکہ فخر زمان نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ میرے کرکٹ ایکسپرٹ بھائیو میری ایک بات مان لو، یہ کیسی باتیں کرتے ہو کہ میں سچ بولوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ کا سچ نہیں چاہئیے ہمیں حکمت عملی مائنڈ سیٹ اور پلاننگ چاہیے۔

وسیم نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کی تیسری لہر میں اپنا اور اپنی فیملی کا خیال رکھیں احتیاط کریں۔