اُردو عماد وسیم نے کونسا اعزاز اپنے نام کیا؟ By The Pak Sports - April 15, 2021 0 499 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم گراؤنڈ کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی چھاگئے ہیں۔ عماد وسیم کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آل راؤنڈر عماد وسیم کو آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد عماد وسیم بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین قومی کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ بیٹی کے نام کے حوالے سے عماد وسیم نے بتایا تھا کہ نومولود کا نام انہوں نے سیدہ عنایہ عماد رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔