اُردو عامر کے بیانات سے افسوس ہوا، وقار یونس By The Pak Sports - January 13, 2021 0 930 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ اُنہیں محمد عامر کے بیانات سُن کر بےحد افسوس ہوا ہے۔ وقار یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے ہوں جواس بات کی وکالت کرتا تھا کہ عامر کو واپس آنا چاہیے۔ اُنہوں نے نوجوان بولر نسیم شاہ کے حوالے سے کہا کہ نسیم شاہ ٹیلنٹڈ فاسٹ بولر ہیں۔ وقار یونس نے کہا کہ میں کسی جواز کے پیچھے چھپنے نہیں آیا، جو خبریں ہیں وہ خبروں کی حد تک رہیں تو بہتر ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ غلط بات ہے کہ ٹیم کو چھوڑ کر آگیا ہوں، ٹیم کو نہ پہلے کبھی چھوڑ کر گیا ہوں نہ آئندہ چھوڑ کر جاؤں گا۔