شعیب کو ہمیشہ پریشان کرتی رہوں گی: ثانیہ مرزا

0
846

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں بھی اپنے شوہر کو پریشان کرتی رہیں گی۔

ثانیہ مرزا نے اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ہمراہ گزارے چند حسین لمحات شیئر کیے ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنی اس خصوصی پوسٹ کے کیپشن میں شعیب ملک سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے اچھے اور بُرے وقت کے ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’انشاءاللّہ! میں آپ کو آنے والے سالوں میں بھی اسی طرح پریشان کرتی رہوں گی۔‘

دوسری جانب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بیٹی اور داماد کو شادی کی 11ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

کھیلوں کی دُنیا کے اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔