شعیب اختر نے اپنی باڈی کا ’پھینٹا‘ لگا دیا

0
1101

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے اپنی باڈی کا پھینٹا لگا دیا۔

سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والے شعیب اختر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی چیسٹ ایکسرسائز کرتے ہوئے وڈیو شیئر کی اور لکھا کہ چیسٹ ڈے، باڈی کا پھینٹا۔

شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ’جم‘ اور ’فٹنس‘ کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے۔ وڈیو کو کچھ ہی دیر میں تقریباً ایک لاکھ بار دیکھا گیا۔

شعیب اختر کی وڈیو پر سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کمنٹ لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اپنا جم اپڈیٹ کرنا پڑے گا۔

اس کے علاوہ شعیب اختر کی پوسٹ پر متعدد لوگوں نے بھی کمنٹس کئے۔