لاہور قلندرز نے سنسنی خیز فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر بیک ٹو بیک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ لاہور قلندر کی جیت کا سہرا کپتان شاہین آفریدی کے سر جاتا ہے۔
تاہم اس بار کپتان شاہین آفریدی نے لاہور قلندر کی جیت کی خوشی اپنی اہلیہ اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے ہمراہ منائی۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی دونوں بڑی بیٹیاں اقصیٰ اور انشاء آفریدی بھی فائنل دیکھنے قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ شائقین کے درمیان موجود تھیں، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔
کئی سوشل میڈیا صارفین اسٹیڈیم میں کرکٹ شائقین کے درمیان موجود شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کو انشاء سمجھتے رہے۔
تاہم حقیقت اس وقت کھلی جب میچ کے بعد ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اسٹیڈیم کے اندر شاہین، اقصیٰ اور انشاء آفریدی سے گفتگو کر رہے تھے جب کہ انشاء نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا۔
شاہین آفریدی نے انشاء آفریدی کے ہمراہ لاہور قلندر کی جیت کا جشن منایا۔ نوبیاہتا جوڑے کی پی ایس ایل 8 میں شاندار کامیابی کے بعد ٹرافی پکڑے تصویربھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر اور ویڈیوز پر شاہین آفریدی اور شاہد آفرید کے مداح دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہہ شاہین آفریدی کی تعریف کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ شادی کے بعد تو بندہ آل راونڈر بن گیا۔