سرفراز احمد کی آج رات روانگی متوقع

0
800

سابق کپتان سرفراز احمد کو ابوظبی کا وزٹ ویزا جاری کردیا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کی آج رات روانگی متوقع ہے۔

سرفراز احمد اور دیگر 12 افراد اتوار کو بھی ابوظبی کے لیے اُڑان نہیں بھر سکے تھے۔

یاد رہے کہ کراچی اور لاہور کے ہوٹلز میں گزشتہ سات روز سے آئیسولیشن میں موجود سرفراز احمد سمیت 13 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پی سی بی حکام نے گھر بھیج دیا تھا۔