سائرہ یوسف اور شہریار منور کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداح ناراض

0
1319

ماضی میں سائنس فکشن فلم ‘پروجیکٹ غازی’ اور رومانٹک ڈراما سیریل ‘تنہائیاں: نئے سلسلے’ میں ایک ساتھ اداکاری دکھانے والے اداکار سائرہ یوسف اور شہریار منور کے بولڈ فوٹو شوٹ پر ان کے مداح ان سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔

سائرہ یوسف اور شہریار منور نے حال ہی میں فیشن اینڈ لائف اسٹائل میگزین’ اوکے’ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس میں وہ کافی بولڈ انداز میں دکھائی دیے۔

دونوں نے اداکاروں نے ‘ اوکے’ میگزین کو انٹرویو بھی دیا، جس میں انہوں نے اداکاری، آنے والے اپنے ڈراموں، فلموں اور ویب سیریز سمیت ذاتی زندگی سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

انٹرویو کے دوران جہاں سائرہ یوسف نے طلاق کے بعد تن تنہا بیٹی کی پرورش کے معاملے پر کھل کر بات کی، وہیں انہوں نے اپنے کیریئر اور ترجیحات سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

سائرہ یوسف نے بتایا کہ ویب سیریز میں کام کرنا تقریبا فلموں میں کام کرنے کی طرح ہی جب کہ ڈرامے میں کام کرنا مختلف ہوتا ہے۔

بعض مداحوں نے فوٹو شوٹ کو قابل اعتراض بھی قرار دیا—فوٹو: شہریار منور انسٹاگرام

بعض مداحوں نے فوٹو شوٹ کو قابل اعتراض بھی قرار دیا—فوٹو: شہریار منور انسٹاگرام

ایک سوال کے جواب میں سائرہ یوسف نے بتایا کہ ماضی میں گلوکار عاصم اظہر ان پر فدا تھے مگر اب ایسا نہیں، اب تو دونوں ایک دوسرے کے ساتھ متعدد بار کام کر چکے ہیں اور اب دونوں بہترین دوست ہیں۔

انٹرویو کے دوران شہریار منور نے بھی اپنے کیریئر، آنے والے منصوبوں اور مستقبل کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔