دنیا کے سستے اور مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری

0
955

دنیا بھر کے ممالک اور بڑے شہروں کی زندگی، وہاں کی بڑھتی قیمت، کاروبار، روزگار اور مالی مسائل پر نظر رکھنے والے عالمی جریدے نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔

برطانوی مالی جریدے ’دی اکانامسٹ‘ کے اکنامکسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست اس سال بھی دنیا کے 3 شہر مہنگے ترین قرار پائے۔

2020 کے اس مہنگے اور سستے ترین شہروں کی اس فہرست میں 133 شہروں کو شامل کیا گیا اور وہاں 138 روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں کا موازنہ کرکے اسے مرتب کیا گیا۔

اس سال کی فہرست میں عالمی معیشت پر کووڈ 19 کے اثرات کو بھی مدنظر رکھا گیا اور پہلی بار ایک سال میں 2 بار سروے کا انعقاد کیا گیا تاکہ اس وبا کے دنیا پر مرتب اثرات کی عکاسی کی جاسکے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘کووڈ 19 کی وبا کے باعث امریکی ڈالر کمزور ہوا جبکہ مغربی یورپی اور شمالی ایشیائی کرنسیاں مضبوط ہوئیں، جس کے نتیجے میں اشیا اور خدمات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا’۔

کرنسیوں کے علاوہ لوگوں کے رویوں میں بھی تبدیلی آئی جس کی وجہ لاک ڈاؤنز اور گھر سے کام کرنے جیسے عناصر بنے اور برقی مصنوعات اور گھر تک خوراک پہنچانے کی سروسز مہنگی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق قیمتوں کا یہ رجحان برقرار رہنے والا ہے جس کا انحصار وبا پر ضرور ہوگا مگر 2021 میں اس رجحان کے برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس فہرست کے دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں پیرس (فرانس)، ہانگ کانگ اور زیورخ (سوئٹزرلینڈ) مشترکہ طور پر نمبرون پر ہیں۔

گزشتہ سال سنگاپور دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شامل تھا، مگر اس سال وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا جبکہ جاپان کا شہر اوساکا اور اسرائیلی شہر تل ابیب مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے۔

سوئس شہر جنیوا اور امریکا کا شہر نیویارک مشترکہ طور پر 7 ویں جبکہ ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن اور امریکی شہر لاس اینجلس مشترکہ طور پر 9 ویں نمبر پر رہے، اس طرح 10 شہروں کی فہرست مکمل ہوئی۔

جہاں تک دنیا کے سستے ترین شہروں کی بات ہے تو اس سال یہ اعزاز شام کے دارالحکومت دمشق کے نام رہا۔

اس کے بعد دنیا کا دوسرا سستا ترین شہر ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند قرار پایا جس کے بعد زیمبیا کا دارالحکومت لوساکا اور وینزویلا کا صدر مقام کاراکاس بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

وسطی ایشیائی ملک قازقستان کا شہر الماتے دنیا کا 5 واں سستا ترین شہر رہا۔

اس سال بھی دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی موجود ہے جو چھٹے نمبر پر ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس کے ساتھ موجود ہے۔

الجزائر 8 ویں، بنگلور اور چنائی مشترکہ طور پر 9 ویں نمبر پر سستے ترین شہر قرار پائے۔

دنیا کے مہنگے ترین شہر

1-پیرس

رائٹرز فوٹو

1-ہانگ کانگ

شٹر اسٹاک فوٹو

1-زیورخ

فوٹو بشکریہ رمضان توفیق

4۔سنگاپور

شٹر اسٹاک فوٹو

5۔اوساکا

شٹر اسٹاک فوٹو

5۔تل ابیب

فوٹو بشکریہ شیراز خان

7۔جنیوا

شٹر اسٹاک فوٹو

7۔نیویارک

شٹر اسٹاک فوٹو

9۔کوپن ہیگن

فوٹو بشکریہ رمضان توفیق

9۔لاس اینجلس

رائٹرز فوٹو

دنیا کے سستے ترین شہر

1۔دمشق

رائٹرز فوٹو

2۔تاشقند

رائٹرز فوٹو

3۔لوساکا

رائٹرز فوٹو

3-کاراکاس

رائٹرز فوٹو

5۔الماتے

رائٹرز فوٹو

6۔کراچی

اے ایف پی فائل فوٹو

6۔بیونس آئرس

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

8۔الجزائر

رائٹرز فوٹو

9۔بنگلور

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

9۔چنائی

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا