جڈیجا کی ڈائریکٹ تھرو نے اسٹیو اسمتھ کو رن آؤٹ کردیا

0
1088

سڈنی میں کھیلے جانیوالے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رویندرا جڈیجا نے اپنی شاندار تھرو سے اسٹیو اسمتھ کو رن آؤٹ کردیا، جسے دیکھ کر کرکٹ کے شائقین حیران ہوئے بنا نہ رہ سکے۔

اسٹیو اسمتھ نے لیگ سائیڈ کی طرف شاٹ کھیلا تو وہ پہلا رن بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے، مگر انہوں نے جیسے ہی دوسرا رن لینے کی کوشش کی تو رویندرا جڈیجا نے اپنی ڈائریکٹ تھرو کے ذریعے بال پھینکی تو وہ سیدھی وکٹ پر جاکر لگی جس سے اسٹیو اسمتھ رن آؤٹ ہوگئے۔

جڈیجا کی تھرو سے رن آؤٹ ہونے والے اسٹیو اسمتھ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 131 رنز بنائے اوروہ اپنے کیرئر کی 27 ویں سینچری بنانے میں بھی کا میاب ہوگئے۔

آسٹریلیا کی  ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف 338 رنز بنائے اور اس کی پوری ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔