جنوبی افریقہ سیریز کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو پھربلائیں گے، کرکٹ کمیٹی

0
721

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین سلیم یوسف کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد پھر ٹیم مینجمنٹ کو بلائیں گے، جہاں ٹیم میں خوبیاں ہیں وہیں کئی خامیاں نظر آئی ہیں۔

چیئرمین کرکٹ کمیٹی سلیم یوسف نے کہا کہ ہے جنوبی افریقہ سیریز کے بعد کرکٹ کمیٹی کامیابی پر بھی ٹیم مینجمنٹ کو مدعو کرے گی، ٹیم کی کامیابی پر سب خوش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی میٹنگ میں ٹیم مینجمنٹ کو بلا کر خامیوں پر گفتگو کی جس کا فائدہ یہ ہوا کہ پاکستان ٹیم اچھے نتائج دینے لگی۔

سلیم یوسف کا کہنا ہے کہ جب ٹیم ٹور پر ہو اس دوران کمیٹی کی میٹنگ بلانا مناسب نہیں،ٹیم کے مڈل آرڈر میں بہتری کی گنجائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ون ڈے کو آخری گیند تک نہیں جانا چاہیے تھا۔