تیسرا ون ڈے، سرفراز کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کا فیصلہ، ذرائع

0
928

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے پلیئنگ الیون میں سابق کپتان سرفراز احمد کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں عثمان قادر اور محمد نواز کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ حسن علی کو بھی کھلائے جانے کا آپشن موجود ہے تاہم حتمی الیون کا فیصلہ گراؤنڈ پہنچنے پر ہوگا۔

ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان انجری باعث سیریز سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ نوجوان بیٹسمین دانش عزیز اور آصف علی کو تیسرے ون ڈے سے باہر کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے سابق کپتان سرفراز احمد کو پلئینگ الیون میں شامل کرنے کے لیے آواز اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ سے بالا ہے سرفراز احمد کو چھٹے نمبر پر کیوں کھلایا نہیں جا رہا، آصف علی اور افتخار احمد کی نسبت سرفراز احمد بہتر چوائس ہیں۔