بین اسٹوکس کی طرح آل راؤنڈر بننا ہے، محمد وسیم جونئیر

0
964

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والے میچز میں نروس تھا، دورۂ جنوبی افریقہ میں بولنگ کوچ وقار یونس نے بہت کام کیا ۔

محمد وسیم جونئیر کا کہنا ہے کہ وقار یونس کی ٹریننگ کے مطابق کھیل کر رہا ہوں اور اچھا پرفارم کر کے انجوائے کر رہا ہوں ،انا کاکہنا تھا کہ بین اسٹوکس کی طرح آل راؤنڈر بننا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پاور پلے اور ڈیتھ اوورز میں پلان کے ساتھ بولنگ کی کوشش کرتا ہوں، وقار یونس نے ڈیتھ اوورز میں ریورس سوئنگ یارکرز اور باونسرز کا بتایا ہے۔

محمد وسیم جونئیر کاکہنا ہے کہ بابر اعظم کو دو مرتبہ آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن آؤٹ نہیں کر سکا، بابر اعظم میرا ڈریم وکٹ ہے، بابر کو آؤٹ کروں گا ۔

وسیم جونئیر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں صرف ٹیپ بال کی گراؤنڈ تھی اس لئے پشاور آکر کھیلنا شروع کیا ۔