اُردو برطانوی شہریوں پر سفری پابندی، یوئیفا چیمپیئنز لیگ فائنل ترکی سے پرتگال منتقل By The Pak Sports - May 14, 2021 0 973 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp یوئیفا چیمپیئنز لیگ کا فائنل ترکی سے پرتگال منتقل کردیا گیا، فائنل اب 29 مئی کو پوٹو میں ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فائنل میں انگلش فٹبال کلبز چیلسی اور مانچسٹر سٹی فائنل میں مد مقابل ہیں۔ صدر یوئیفا کا کہنا تھا کہ فیصلہ ترکی کے برطانیہ کی سفری ریڈ لسٹ میں شامل ہونے پر کیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ شائقین کو گراؤنڈ میں میچ دیکھنے سے محروم نہیں رکھ سکتے۔ اس فیصلے کے بعد اب برطانیہ سے 12 ہزار فٹبال شائقین پرتگال جاسکیں گے۔ اسی طرح 12 ہزار شائقین میں 6 ہزار سپورٹرز چیلسی اور 6 ہزار مانچسٹر سٹی کے ہوں گے۔