بابر اعظم کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کردیتا، جیمز اینڈرسن

0
480
The Hundred is a professional franchise 100-ball cricket tournament involving eight men's and eight women's teams located in major cities across England and Wales. The tournament is run by the England and Wales Cricket Board and took place for the first time in July and August 2021.

انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پِک نہ کیے جانے کے معاملے پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ان کی حمایت میں بول پڑے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی جیمز اینڈرسن نے ایک پوڈ پوڈکاسٹ میں کہا کہ بابر کو ہنڈرڈ لیگ میں پِک نہ کیے جانے پر حیران ہوں، بابر کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کردیتا۔

جیمز اینڈرسن نے کہا کہ میں بابر کو پِک کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا، میرے خیال میں بابر کی دستیابی کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے وہ پِک نہیں ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کو دی ہنڈرڈ لیگ کے ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا تھا۔

ڈرافٹنگ میں شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے، انہیں ویلش فائر نے 1 لاکھ پاؤنڈ میں پِک کیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف بھی 60 ہزار پاؤنڈ میں ویلش فائر کا حصہ بنے جبکہ اوول انونسیبلز نے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کو 40 ہزار پاؤنڈ میں پِک کیا۔

شاداب خان کو 1 لاکھ پاؤنڈ میں برمنگھم فینکس نے ری ٹین کیا ہے۔