ایشین باکسنگ ٹائٹل فائٹ کیلئے عثمان وزیر نے کمر کس لی

0
1090

کراچی میں پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ کیلئے عثمان وزیر نے کمر کس لی ،ایشین باکسنگ ٹائٹل کیلئے فائٹ 19دسمبر کو ہوگی۔

عثمان وزیر سابق ایشین چیمپئن انڈونیشیا کے بی ایس لویپز کے مدمقابل ہوں گے جس میں وہ ایشین ٹائٹل کا دفاع کریں گے ۔

عثمان وزیرنے سیکرٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے عثمان وزیر کو سندھی ٹوپی اجرک کا تحفہ دیا ۔

امتیاز علی شاہ نے ملاقات میں کہا کہ سندھ حکومت عثمان وزیر سے مکمل تعاون کرے گی۔

واضح رہے کہ ایشین باکسنگ ٹائٹل فائٹ جیو سوپر سے براہ راست نشر کی جائے گی ۔