اظہر علی کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے

0
581
Cricketer

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے موقع پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

انگلینڈ کے خلاف انہوں نے اپنے کیریئر کا آخری اور 97 واں ٹیسٹ میچ کھیلا اور اب اظہر علی لاہور میں مقامی کلبوں کی جانب سے میچز کھیل کر خود کو کرکٹ سے منسلک کیے ہوئے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے بتایا کہ ابھی وہ کرکٹ کھیلتے رہیں گے، کاؤنٹی کرکٹ کے لیے وورسٹر شائر کے ساتھ معاہدہ ہے، اس پر فوکس ہے، کاؤنٹی سیزن میں اچھا کرنا چاہتا ہوں۔

کوچنگ کرنے کے حوالے سے اظہر علی نے کہا کہ ابھی تو میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے، ابھی میں انجوائے کر رہا ہوں، آگے دیکھتے ہیں کہ کیا معاملات ہوتے ہیں۔

اظہر علی بھی پاکستان سپر لیگ کے شروع ہونے کے منتظر ہیں اور کہتے ہیں کہ سب لوگوں کی طرح میں بھی پاکستان سپر لیگ کے لیے پُرجوش ہوں، اب چونکہ پاکستان میں ہی میچز ہوتے ہیں اس لیے بہت مزہ آتا ہے، کراؤڈ بہت زیادہ آتا ہے اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہر سیزن میں ہمیں اچھے کھلاڑی دیکھنے کو ملتے ہیں، امید ہے کہ اس مرتبہ بھی ہمیں نئے پلیئرز ملیں گے۔