اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن جانے کی تیاریاں شروع کر دیں

0
1038

پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن جانے کی تیاریاں شروع کر دیں، اسکواڈ کی کل کرائسٹ چرچ سے روانگی شیڈول ہے ۔

نہوزی لینڈ حکام کی جانب سے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو آج مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے اسکواڈ کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں ۔

قومی اسکواڈ کے اراکین آئسولیشن کے اختتام اور ٹیسٹ منفی آنے پر خوش ہیں، انہوں نے ایک دوسرے سے بات کر کے خوشی کا اظہار کیا ۔

ذرائع کے مطابق اسکواڈ کے اراکین نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کے تعاون اور ہمت بندھانے پر شکریہ ادا کیا ،اسکواڈ کے ارکان مختلف اوقات میں چہل قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔